APC of Sunni Parties (Roznama Nawaewaqat) - Tehreek Siratemustaqeem Pakistan
  • 2634

    Thereek-e-SirateMustaqeem Slider

  • 2635

    Thereek-e-SirateMustaqeem Slider1

APC of Sunni Parties (Roznama Nawaewaqat)

APC 19-3-2015

لاہور (سپیشل رپورٹر) گزشتہ روز ملک بھر میں موجود اہلسنت جماعتوں وتنظیمات کی ”اے پی سی“ سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں منعقدکی گئی۔ اے پی سی میں جمعیت علمائے، مرکزی جماعت اہل سنت، سنّی تحریک، انجمن تاجران ہال روڈ و دیگرنے شرکت کی۔ اے پی سی میں شریک 50سے زائد جماعتوں اور سینکڑوں آستانوں نے 22مارچ کو مینار پاکستان پر ہونے والی ”مکینِ گنبد خضریٰ ملین کانفرنس“ کی مکمل حمایت کا اعلان۔اس موقع پر اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ درج ذیل ہے ۔ہم یوحنا آباد لاہور میںدو زندہ مسلمانوں کو جلائے جانے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔حکومت اس مبینہ دہشت گردی میں ملوث سینکڑوں مجرموں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچائے ۔ملک کو کسی بڑے سانحہ سے بچانے کےلئے اقلیات کو اسلامی تعلیمات کے لحاظ سے ان کے حقوق اور ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرے۔ اےمپلی فائر آرڈیننس کی آڑ میں علماءاہل سنت پولےس گردی کا شکار ہیں ،علماءکی پکڑ دھکڑ بند نہ ہوئی تو ملک کا اکثریتی طبقہ سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور ہوگا۔ خواہ طالبان کی شکل میں ہو یا پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کا خواب ہو ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لےے اہل سنت مکتبہ فکر پاک فوج کے ساتھ ہے۔ طالبان اور داعش نامی دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ کراچی میں دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔

 

 

 

The Great Ahle Sunnat Wa Jamaat Idara