الحمد لله رب العلمين والصلوة والسلام على رسوله الكريم و علی آله و اصحابه اجمعین
اہل سنت و جماعت تاریخ میں بڑے حساس دور سے گزر رہے ہیں ۔ یہ ابتلاء اس لیے زیادہ شدت اختیار کر چکا ہے کہ جن سچے معتقدات کی قوت کی وجہ سے اہل سنت نے قرون اولی سے لے کر آج تک بڑے بڑے طوفانوں کا مقابلہ کیا ہے ، آج وہ معتقدات ہی کما حقہ سلامت نہیں رہے بلکہ ان میں ملاوٹ کرنے، ان کو بدلنے اور ان میں تلبیس کرنے کا دھندا بڑی بھیانک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ بندہ ناچیز ایک طویل وقت سے ایسے حضرات کو دعوت اصلاح دے رہا ہے اور تقریبا ہر موقع پر بروقت صحیح عقیدہ کے دلائل دینے میں بخل نہیں کیا۔ مگر اس جدو جہد پر جتنے اثرات مرتب ہونے چاہیے تھے وہ نہیں ہوئے بلکہ جن کی اصلاح مقصود تھی وہ انانیت اور ذاتی عداوت پر اتر آئے ۔ اس دورانیے میں بہت سے لوگ بظاہر چپ تھے لیکن حقیقت میں ان کی خفیہ سازشوں نے اہل سنت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
کیسے کیسے عظیم آستانے اور اہل سنت کے مراکز تھے جہاں رافضیت تفضیلیت ، خارجیت، ناصبیت ، دیوبندیت اور مودودیت جیسے فتنے سرایت کر گئے ہیں ۔ بالآخراب مختلف آستانوں نے ان سنگین حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنے اپنے اعلامیے جاری کیے ہیں ۔ جن کا مقصد تھا کہ لوگ مزید گمراہ ہونے سے بچ جائیں۔
اسی اثناء میں جامعہ ضیاء العلوم راولپنڈی میں 13 ستمبر 2026 ء کو ایک اعلامیہ پیش کیا گیا جس کا اصل مقصد اپنے اوپر سے تفضیلیت کا داغ دھونے کی کوشش تھی۔ اس اعلامیہ پر کئی مواخذات میں لیکن بہت سے امور ایسے بھی میں جو جمہور اہل سنت کا عقیدہ ہیں اور ان بعض شقوں کی عبارت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مگر یہ بات محل اعتراض ضرور ہے کہ انہوں نے اس اعلامیہ میں اہل سنت و جماعت کے ان معتقدات کو بھی ذکر کیا ہے جن سے ماضی میں وہ خود بغاوت کرتے رہے ہیں یا بغاوت کرنے والوں کے اتحادی رہے ہیں ۔ اور مستقبل میں بھی زیادہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ اس اعلامیہ کی ان شقوں پر قائم رہیں۔ ہاں اس کا اتنا فائدہ ہو گیا ہے کہ وہ اعلامیہ میں اپنا ایک اجتماعی اقرار یہ پیش کر چکے ہیں جس کے ذریعے مستقبل میں ان کا محاسبہ کیا جاتا رہے گا۔ سر دست بندہ ناچیز اس اعلامیہ کی ایک شق پر اپنا افہامیہ پیش کر رہا ہے۔
اعلامیہ کی شق نمبر 05 ملاحظہ ہو :
مشاجرات صحابہ: دور مرتضوی میں وقوع پذیر جملہ مشاجرات صحابہ میں سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہ حق پر اور مصیب تھے۔ آپ کے مقابل ” جمل و صفین میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ و دیگر صحابہ کرام رضی اللہ نہم سے جو امر صادر ہوا ، اسے ائمہ کرام نے خطائے اجتہادی“ سے تعبیر کیا ہے، یہ تمام نفوس قدسیہ صحابہ کرام میں شامل ہیں ، ان صحابہ سمیت کسی بھی صحابی رسول پر سب وشتم کرنا نا جائز و حرام سخت گناہ اور گمراہی ہے۔
عوام الناس کا مشاجرات صحابہ میں بحث و مباحثہ ناجائز اور باعث فتنہ و فساد ہے ۔
امام ابن بطہ العکبری متوفی ۳۸۷ ھ لکھتے ہیں :
اصحاب رسول اللہ کی کے درمیان جو مشاجرات ہوئے ہم اپنی زبان اس سے روک کے رکھیں گے کیونکہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اہم مواقع پر موجود تھے. اور بعد والے سارے لوگوں سے فضیلت میں سبقت لے گئے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں بخش دیا۔ اور اسے مخاطب ! تجھے ان کے لیے استغفار کا حکم دیا اور ان کی محبت کے ذریعے سے ان کے قریب ہونے کا حکم دیا۔ اور ان کی محبت کو اللہ تعالیٰ اپنے رسول ﷺ کی زبان پر فرض کیا حالانکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ جو ان کے مستقبل میں مشاجرات ہونے والے میں سوائے اس کے نہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم ( انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد ) باقی خلق خدا پر فضیلت دیے گئے . ان کے درمیان آنے والے مشاجرات سے خطا اور عمد کو اٹھا دیا گیا اور انہیں بخش دیا گیا۔ جنگ صفین ، جنگ جمل ، دار کے واقعہ، اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے باقی باہمی منازعات کے بارے میں لکھی ہوئی تحریر کی طرف نہ دیکھا جائے۔ اور اسے مخاطب ! اس موضوع پر نہ تو اپنے لیے لکھ اور کسی اور کے لیے لکھ کے دے، اور نہ تو یہ موضوع کسی سے روایت کر، اور بیکسی کے سامنے بیان کر، اور جو یہ بتارہا ہو تو اسے نہ سن. اس پر امام حماد بن زید، امام یونس بن عبید، امام سفیان ثوری ، امام سفیان بن عیینہ، امام عبد الله بن ادریس، امام مالک بن انس، امام ابن ابی ذئب امام ابن المنکدر، امام ابن مبارک، امام شعیب بن حرب، امام ابو اسحاق الفزاری ، امام یوسف بن اسباط ، امام احمد بن حنبل، امام بشر بن الحارث اور امام عبد الوہاب الوراق جیسے اس امت کے سردار علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے . ان سب نے ان مشاجرات کو بیان کرنا ممنوع قرار دیا ہے. اور ان مشاجرات پرمشتمل تحریر کو پڑھنا اور ان کی طرف کان لگانے کو نا جائز قرار دیا ہے . اور ان مشاجرات کی معلومات طلب کرنے اور ان معلومات کو اکھٹے کرنے کا اہتمام کرنے سے ڈرایا ہے۔
امام بغوی متوفی ۵۱۶ ھ نے ائمہ سلف کا مختار موقف ذکر کرتے ہوئے لکھا:
سلف کا یہ مختار مذہب ہے کہ فتنہ اولی جنگ جمل اور مفین کے بارے میں گفتگو نہ کی جائے . کیونکہ یہ ( ان ہستیوں کے ) خون کا معاملہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ہاتھوں کو ان خونوں کی بے حرمتی کرنے سے پاک رکھا پس ہم ان خونوں کے ساتھ اپنی زبانیں ملوث نہیں کریں گے۔
امام شرف الدین طیبی متوفی ۷۴۳ ھ لکھتے ہیں :
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: یہ ان ہستیوں کے ) خون کا معاملہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ہاتھوں کو ان خونوں کی بے حرمتی کرنے سے پاک رکھا پس ہم ان خونوں کے ساتھ اپنی زبانیں ملوث نہیں کریں گے۔
حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لحاظ سے یہی لکھا۔
حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ یہ ( ان ہستیوں کے خون کا معاملہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ہاتھوں کو ان خونوں کی بے حرمتی کرنے سے پاک رکھا پس ہمیں اپنی زبانیں ان کے بارے میں آلودہ کرنے سے پاک رکھنی چاہیں .
حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :
امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ نے کہا اور وہ ایسی ہستی ہیں جو صحابہ علیہم الرضوان کے بارے میں زیادہ معلومات رکھتے ہیں کہ یہ ( ان ہستیوں کے ) خون کا معاملہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ہاتھوں کو ان خونوں کی بے حرمتی کرنے سے پاک رکھا پس ہمیں اپنی زبانیں ان کے بارے میں آلودہ کرنے سے پاک رکھنی چاہیں .
یہی قول امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ سے بھی منقول ہے :
یہ ( ان ہستیوں کے ) خون کا معاملہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ہاتھوں کو ان خونوں کی بے حرمتی کرنے سے پاک رکھا پس ہمیں اپنی زبانیں ان کے بارے میں آلودہ کرنے سے پاک رکھنی چاہیں .
امام محاسبی کہتے ہیں :
حضرت حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ سے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے قتال کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: یہ وہ جنگ ہے جس میں اصحاب محمد سی تایم موجود تھے اور ہم غائب تھے، وہ حالات کو جانتے تھے اور ہم بے خبر ہیں، جس بات پر وہ اکھٹے ہوئے پس ہم نے اس کی پیروی کی، اور جس بات میں انہوں نے آپس میں اختلاف کیا پس ہم نے اس سلسلہ میں توقف کیا۔
امام قرطبی لکھتے ہیں کہ امام محاسبی نے کہا:
ہم وہی کہتے ہیں جس طرح کہ حضرت حسن بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مشاجرات صحابہ رضی اللہ عنہم کے بارے میں موقف ہے . ہم یہ جانتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے آپس میں جو معاملات ہوئے وہ ہمارے مقابلے میں زیادہ جانتے تھے۔ جس بارے میں ان میں اتفاق ہوا ہم اس کی پیروی کریں گے، اور جس بارے میں ان میں اختلاف ہوا، اس معاملہ میں ہم توقف کریں گے اور ہم اپنی طرف سے کوئی نئی رائے نہیں گھڑیں گے . ہم جانتے ہیں کہ انہوں نے اجتہاد کیا اور ان کے پیش نظر اللہ تعالیٰ کی رضا تھی کیونکہ ان پر دین میں کبھی کوئی تہمت نہیں لگی تھی . اور ہم اللہ تعالیٰ سے توفیق مانگتے ہیں۔
ہمارے اصحاب میں سے بعض نے یہ کہا کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں جو جھگڑے ہوئے ان کے بارے میں وہی موقف رکھنا چاہیے جو سید نا یوسف علیہ السلام اور ان کے بھائیوں کے درمیان ہونے والے معاملات کے بارے میں مؤقف ہے۔ پھر یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ سیدنا یوسف علیہ السلام اور ان کے بھائیوں کے درمیان ہونے والے معاملات کی وجہ سے وہ ولایت اور نبوت کی حد سے باہر نہیں نکلے تو ایسے ہی وہ معاملہ ہے جو صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے درمیان پیش آیا۔
نوٹ : ارجح قول کے مطابق حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی نبی نہیں تھے۔
پس ہم کسی ایسی بات کا ذکر نہیں کرتے جس میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی (معاذ اللہ ) مذمت کا وہم بھی ہو، اور جس میں اصحاب رسول کا م کے بارے میں کسی ناز یبا بات کا معمولی سا خیال بھی آئے چہ جائیکہ ہم صراحتا ایسی باتیں کریں۔ یہ پابندی اس لیے ضروری ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی تعظیم کے بارے میں شرعی اوامر میں اور ان کے بغض کے بارے میں نہی اور وعید شدید ہے۔ پس ہم پر صرف ان کی محبت اور توقیر لازم ہے۔ تو اس لیے اولی یہ ہے کہ جنگ صفین اور جنگ جمل کے قصوں کا ذکر نہ کیا جائے بلکہ ان قصوں کا بیان فریقین میں سے کسی ایک فریق کے بارے میں عیب کو مستلزم ہے۔ تو ان قصوں کے ذکر کا کوئی معقول سبب نہیں ہے . اسی واسطے آپ علمائے اسلام کو دیکھتے ہو کہ وہ اپنی کتابوں میں جنگ جمل اور جنگ صفین کے قصوں کو ذکر نہیں کرتے اور جس نے بھی ذکر کیا ہے اس نے یا تو ان کی تاویل کے اظہار کے لیے ذکر کیا ہے یا ان قصوں کے ساتھ جو باتیں گھڑ کے بڑھائی جارہی تھیں ان کی نفی کے لیے اور واقعی صورتحال کے بیان کے لیے انہیں ذکر کیا ہے۔
جب مشاجرات صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم کو بیان کر کے ان کی مقدس ذوات کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کیے جارہے ہوں تو پھر علمائے ربانی کا یہ فرض ہے کہ جوابی طور پر حقیقی صورتحال کو واضح کریں۔ ماضی کی طرح آج بھی ہمارے معاشرے میں مشاجرات صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم کو آڑ بنا کر بہت زیادہ گمراہی پھیلائی جا رہی ہے۔ روافض تو شروع دن سے ہی اس مکروہ دھندے میں مصروف تھے اور ہیں لیکن مودودی حکیم محمود عباسی اور ان کی غلط فکر کے حاملین اور تفضیلیوں نے بھی اس منحوس کام میں کافی حصہ لیا چنانچہ اس وقت یہ فتنہ حد سے بڑھ چکا ہے اور معاذ الل طعن بر صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم کے سبب سے راہ جہنم پر چلنے کارجحان عام ہو چکا ہے . اس وقت ختم المرسلین کی کی تیار کردہ عظیم جماعت یعنی صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کا دفاع جس قدر فرض ہے اس کا اندازہ آپ اس حدیث سے لگا سکتے ہیں۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہ رسول اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ سی ﷺ نے فرمایا:
(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابیح ، جلد : ۹ کتاب الفضائل والمناقب، باب مناقب الصحابة رضی اللہ عنہم فصل اول صفحه: ۱۵۳، دار الکتب العلمیہ بیروت)
جب فتنے ظاہر ہوں گے یا بد اعتقادی بڑھے گی اور میرے اصحاب رضی اللہ تعالی عنہم کو گالی دی جائے گی پس اس وقت عالم کو چاہیے کہ وہ اپنے علم کو ظاہر کرے . پس جس نے ایسے حالات میں اپنے علم کو ظاہر نہ کیا تو اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی لعنت ہے اور تمام انسانوں کی لعنت ہے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کا کوئی بھی فرض اور نفل ( عمل ) قبول نہیں کرے گا۔
بندہ ناچیز کہتا ہے کہ عدالت صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم ، مقام صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم ، شان صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم، وفائے صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم ، قرآن و سنت کی صریح
نصوص سے جا بجا ظاہر ہے۔ اس کے ضمن میں وہ حالات اور واقعات جہاں ہم موجود نہیں تھے ان کے بارے میں خیر کی گواہی تو دی جاسکتی ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ اس کے ماخذ اور سور سر بھی ہمارے پاس موجود میں مگر اللہ تعالیٰ اور اللہ تعالیٰ کے رسول سی کی پسندیدہ جماعت کے خلاف من مانی رائے زنی تشکیک و افتراء شکوک و شبہات پر مشتمل شر انگیز بات کرنے کا کوئی جو از نظر نہیں آتا۔ آج اس دور کے اندرکسی مقام پر فریقین کے درمیان کوئی واقعہ پیش آجائے اور ہم وہاں موجود نہ ہوں تو اس پر صحت مند تبصرے کے لیے بہت سے ڈاکومنٹس درکار ہیں . یہاں تک کہ اس جگہ کا محل وقوع ، جغرافیائی صورت حال جانبین کا موقف اور نفس الامر میں وقوع پذیر ہونے والے امور کی واقفیت اور اس کے ساتھ ساتھ بے خبری کی بنیاد پر پھیلائی گئی افواہوں اور جان بوجھ کے کیے گئے پروپیگنڈے کو حقائق کے مقابلے میں مسترد کرنے کی صلاحیت بہت ضروری ہے۔ یہاں یہاں تک کہ موقع قتال کی بالائی جانب، زیریں جانب نشیب و فراز اور اس وقت کے مقامی و انٹر نیشنل حالات سے آگاہی بھی ناگزیر ہے۔ تو ان مشاجرات کے بارے میں بحث نہ چھیڑ نا جیسا کہ پہلے مرحلے میں بیان کیا گیا تو خیر ہی خیر ہے۔ اور پھر مجبوراً بات کرنی پڑے تو قرآن وسنت کی پیروی میں بات کی جائے اور واقعی صورتحال کو اجاگر کیا جائے لیکن خلاصہ اور مال اس کا سوائے خیر کے کچھ نہ ہو۔ جس طرح کہ خود سرور کائنات نے ان ہستیوں کے بارے میں گفتگو کرنے کا منہج واضح کرتے ہوئے فرمایا:
( معرفة الصحابه لا بن نعیم، جلد : ۴ ، باب الياء من باب العین من اسمه عبید بن عبد الغفار مولی النبی ، حدیث : ۷۴۸ ۴ صفحہ : ۱۹۰۱، دار الوطن للنشر ریاض )
الكبائر للدہی ، الكبيرة السبعون : سب احد من الصحابة رضى الله نهم صفحه : ۲۳۸، دار الندوه بیروت )
مگر جو طریقہ اشرار زمانہ نے اختیار کیا ہوا ہے کہ جن کا مشاجرات کو چھیڑنے کا مقصد ہی شر پھیلانا ہے اور اصحاب رسول سی کے بارے میں معاذ اللہ طعن کرنا ہے۔ ان کا انجام بڑا بھیانک اور خطرناک ہے کیونکہ اصحاب رسول کی میں سے کسی پر بھی طعن کرنا معاذ اللہ رسول اللہ پرطعن کرنے کے مترادف ہے۔
بے مثال تحقیق کمال تعظیم اور ناصحانہ انداز ہے مجدد دین و ملت، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ کاصحاب رسول سیا ایم کے بارے میں ، آپ لکھتے ہیں :
جو فعل کسی کا اگر ایسا منقول بھی ہو جو نظر قاصر میں ان کی شان سے قدرے گرا ہوا ٹھہرے اسے محمل حسن پر اتارتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا سچا قول رضی اللہ عنهم من کر آئینہ دل میں زنگ تفتیش کو جگہ نہیں دیتے . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حکم فرما چکے :
جب میرے اصحاب کا ذکر آئے تو باز رہو ۔
ناچار اپنے آقا کا فرمان عالی شان اور یہ سخت وعیدیں، ہولناک تہدید یں سن کر زبان بند کر لی اور دل کو سب کی طرف سے صاف کر لیا، جان لیا کہ ان کے رتبے ہماری عقل سے ورا ہیں، پھر ہم ان کے معاملات میں کیا دخل دیں! ان میں جو مشاجرات واقع ہوئے ہم ان کا فیصلہ کرنے والے کون؟
گدائے خاک نشینی تو حافظا مخروش
رموز مملکت خویش، خسروال دانند
(تو خاک نشین گدا گر ہے اسے حافظ ، شو رمت کر اپنی سلطنت کے بھید بادشاہ جانتے ہیں )
حاشا کہ ایک کی طرف داری میں دوسرے کو برا کہنے لگیں، یا ان نزاعوں میں ایک فریق کو دنیا طلب ٹھہرائیں
چنانچہ اسی خیر کے ارادہ سے مشاجرات صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم کی تفصیلات کو بعض ائمہ اہل سنت نے اپنی کتابوں میں ذکر کیا۔
جمہور اہل سنت کا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جنگ جمل اور جنگ صفین میں حق پر کہا جائے اور دوسرے فریق والوں کو خطائے اجتہادی پر کہا جائے۔ یہ ہمیں تسلیم ہے اور یہی ہم ہمیشہ بیان کرتے آئے ہیں لیکن اہل سنت ہی میں اس بارے میں کچھ اور مواقف بھی موجود ہیں . ان کا تذکرہ بھی اصل مسئلہ کی وضاحت اور جمہور کے موقف کی تمہید کے طور پر کر دینا چاہتا ہوں۔
مشاجرات صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم میں یقیناً جمہور اہل سنت کا موقف ہی راجح ہے۔ مگر اس معاملہ کے نہایت ہی حساس ہونے کی وجہ سے دیگر مختلف مواقف بھی سامنے آئے ہیں . اصل بات یہ ہے کہ جنگ صفین کا معاملہ صرف حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہی نہیں بلکہ بہت سے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا ہے . حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
اے بھائی! جنگ صفین میں سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مقابلے میں آنے کا معاملہ صرف اکیلے حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہی نہیں ہے بلکہ رسول اللہ ایم کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم میں سے کم و بیش آدھے صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم اس معاملہ میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ شریک ہیں۔ پس حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جنگ کرنے والے اصحاب رسول ساگر ( معاذ اللہ ) کا فریا فاسق ہوں تو آدھے دین سے اعتماد اٹھ جائے گا کیونکہ آدھا دین ان اصحاب رسول مالا کے ذریعے سے ہم تک پہنچا ہے جو جنگ صفین میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ تھے۔ تو آدھے اصحاب رسول سی کو ( معاذ اللہ ) کا فریا فاسق کہنے کی بات کوئی زندیق ہی کر سکتا ہے جس کا مقصد پورے دین اسلام کو ( معاذ اللہ ) گرانا ہے۔
جمہور اہل سنت کے علاوہ اہل سنت کے اس مسئلہ میں اقوال :
1 : حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول بذریعہ امام شافعی رحمۃ اللہ عیہ نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ سے بھی منقول ہے کہ یہ ( ان ہستیوں کے خون کا معاملہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ہاتھوں کو ان خونوں کی بے حرمتی کرنے سے پاک رکھا پس ہمیں اپنی زبانیں ان کے بارے میں آلودہ کرنے سے پاک رکھنی چاہیں . اس عبارت سے سمجھا جارہا ہے کہ حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے مقابل ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں سے کسی کی طرف بھی برحق ہونے یا خطا پر ہونے کے بارے میں زبان نہ کھولی جائے اور سب کو نیکی کے سوا یاد نہ کیا جائے . حضرت عمر بن عبد العزیز کے مذکورہ قول کی طرح حدیث رسول ﷺ میں آیا ہے کہ جب میرے اصحاب رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین کا ذکر کیا جائے اور ان کے آپس میں مشاجرات کا ذکر کیا جائے تو تم اپنے آپ کا دھیان رکھو اور کسی ایک کو بھی دوسرے پر ترجیح نہ دو۔
تنبیه:
اگر چہ حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ جمہور اہل سنت کے قول پر ہی کار بند ہیں اور اس عبارت کے متصل بعد جمہور اہل سنت کا مذہب ہی لکھا ہے لیکن جو حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ کے قول کا مستفاد تھا اسے اپنے لفظوں میں لکھ دیا ہے۔
2: امام ابو عبد الله حمد بن احمد قرطبی متوفی ۶۷۱ ھ لکھتے ہیں :
صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم میں سے کسی ایک کی طرف خطائے قطعی کی نسبت کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ انہوں نے جو بھی کیا وہ اس میں مجتہد تھے اور ان سب نے اپنے اپنے موقف میں رضائے خداوندی کے حصول کا ارادہ کیا تھا۔ اور وہ سارے ہی ہمارے امام ہیں . اور ہم نے عہد کیا ہے کہ ان کے درمیان پائے جانے والے مشاجرات کے بارے میں زبان کو روک کے رکھیں گے اور ہم سوائے خیر کے ان کا ذکر نہیں کریں گے۔ یہ سب کچھ صحبت رسول سی کے احترام کے لیے اور اس لیے ہے کہ رسول اللہ علیہ نے ہمیں صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کو گالی دینے سے منع کیا ہے۔
3 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :
بلکہ بالیقین جانتے ہیں کہ وہ سب مصالح دین کے خواستگار تھے جس کے اجتہاد میں جو بات دین الہی و شرع رسالت پنا ہی جل جلالہ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لیے اصلح وانسب معلوم ہوئی، اختیار کی جو اجتہاد میں خطا ہوئی اور ٹھیک بات ذہن میں نہ آئی لیکن وہ سب حق پر ہیں ان کا حال بعینہ ایسا ہے جیسا فروع مذہب میں ابو حنیفہ و شافعی کے اختلافات نہ ہرگز ان منازعات کے سبب ایک دوسرے کو گمراہ فاسق جانا نہ ان کا دشمن ہو جانا
اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اگر چہ یہاں واضح طور پر بعض کی خطا کا ذکر تو کیا ہے مگر جنگ جمل اور صفین میں سب کو حق پر کہا ہے .
4: متعدد محد ثین نے یہ موقف اختیار کیا کہ مشاجرات صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم میں یا تو سب کو حق پر مانا جائے، یا ایک فریق کو حق اجتہادی پر اور دوسرے فریق کو خطائے اجتہادی پر مانا جائے . چند ایک ملاحظہ ہوں :
ار حضرت امام ابو العباس قرطبی متوفی ۶۵۶ در مشاجرات پر بحث کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
سوائے اس کے نہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی صورتحال جنگ جمل و صفین میں ویسی ہی تھی جس طرح (فقہی ) احکام میں مجتہدین کی صورتحال ہوتی ہے۔ یا تو ان دلائل کی روشنی میں جو انہیں میسر آئے جانبین مصیب ہوتے ہیں، یا پھر مصیب ایک ہوتا ہے اور خطا ( اجتہادی ) کرنے والا معذور ہوتا ہے۔
۲۔ امام بدرالدین عینی متوفی ۸۵۵ مشاجرات صحابہ رضی اللہ عنہم کے باب میں حکم بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
سوائے اس کے نہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی صورتحال جنگ جمل و صفین میں ویسی ہی تھی جس طرح (فقہی احکام میں مجتہدین کی صورتحال ہوتی ہے، یا تو کہا جائے گا: تمام کے تمام مصیب ہیں، یا پھر مصیب ایک ہے اور خطا (اجتہادی) کرنے والا معذور ہے۔
۳ عظیم حنفی محدث امام ابو محمد عبدالله بن حمد بن یوسف آفندی زادہ متوفی ۱۱۷۶ احد مشاجرات میں جانبین کا موقف بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
سوائے اس کے نہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی صورتحال جنگ جمل و صفین میں ویسی ہی تھی جس طرح (فقہی ) احکام میں مجتہدین کی صورتحال ہوتی ہے، یا تو کہا جائے گا : تمام کے تمام مصیب ہیں، یا پھر مصیب ایک ہے اور اس کے لیے دو اجر میں اور خطا (اجتہادی ) کرنے والا معذور ہے۔ اور اس کے لیے ایک اجر ہے
امام ابو المعین میمون نسفی ماتریدی متوفی ۵۰۸ ھ لکھتے ہیں :
علاوہ اس کے یہ کہ علمائے حدیث میں سے بعض ماہرین عقیدہ یہ کہا کرتے تھے کہ جنگ جمل اور جنگ صفین میں جو کچھ ہوا وہ اجتہاد کی بناء پر تھا اور سب کچھ مصیب ہے۔ پس ان بعض تضمین علما لمین علمائے حدیث کے نزدیک جنگ جمل اور جنگ صفین میں سارے کے سارے ہی مصیب تھے کیونکہ ان متکلمین علما کے حدیث کا یہ مذہب ہے کہ فروع دین میں ہر ایک مجتہد ہی مصیب ہوتا ہے۔
1: جیسا کہ پہلے بھی ذکر کیا کہ حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کا وہی موقف ہے جو کہ جمہور اہل سنت کا موقف ہے لیکن آپ نے جو توقف والا موقف ذکر کیا کہ
مشاجرات میں سے کسی فریق کی طرف بھی حق کی نسبت یا خطا کی نسبت نہ کی جائے، اصل اس کی وجہ اصحاب رسول کریم میں پائے جانے والے تین طبقات ہیں۔ اس کی وضاحت کے لیے حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کی صراحت ملاحظہ کیجیے :
اکابر اہل سنت ( اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں کو قبول فرمائے) کے نزدیک جنگ جمل اور جنگ صفین کے وقت اصحاب پیغمبر علیہ و علیہم الصلوات والتسلیمات باهمی طور پر تین گروہوں پر مشتمل تھے۔ ایک گروہ وہ تھا دلیل و اجتہاد کی روشنی میں جنہیں حضرت مولا علی رضی اللہ تعالی عنہ کا برحق ہونا معلوم ہو چکا تھا۔ دوسرا وہ گروہ تھا جنہیں دلیل و برہان کی روشنی میں حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا برحق ہونا معلوم ہو چکا تھا۔ تیسرا گروہ وہ تھا جو توقف کیے ہوئے تھے اور انہوں نے حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں سے کسی کو بھی بذریعہ دلیل ترجیح نہیں دی۔
حضرت مجدد الف ثانی امام احمد سر ہندی رحمتہ اللہ علیہ نیز فرماتے ہیں :
پس اصحاب رسول اسلام کی پہلی جماعت جو جمل اور صفین میں دلیل و اجتہاد کی روشنی میں حضرت سیدنا مولا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو برحق سمجھتے تھے ان پر ان کے اجتہاد کے مطابق حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مدد کرنا واجب تھا۔ اور اصحاب رسول ملا کی دوسری جماعت پر اس اجتہاد کی وجہ سے جو ان کا تھا حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مخالف کی مدد کرنالازم تھا۔ اور اصحاب رسول کی کی تیسری جماعت جنہوں نے کسی ایک کو بھی دوسرے پر ترجیح نہیں دی تھی پس ان پر توقف کرنا لازم تھا۔ نتیجہ یہ ہے کہ اصحاب رسول کی کی تینوں جماعتوں نے ہی اپنے اپنے اجتہاد کے مطابق عمل کیا اور وہ جو ان پر لازم اور واجب تھا۔ وہ سر انجام دیا تو پھر ان میں سے کسی پر بھی ملامت کی کہاں گنجائش رہی۔ اور ان میں سے کسی پر بھی طعن کرنا کیسے مناسب رہا۔
اب حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ اس بات کی طرف آنا چاہتے ہیں کہ بظاہر تو تقاضا یہ ہے کہ جنگ جمل اور سفین کے معاملہ میں حضرت سید نا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں سے کسی کو بھی خطا پر نہ کہا جائے لیکن پھر بھی جمہور اہل سنت کے موقف کو ترجیح دی جائے گی۔ اور حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف خطا یعنی اجتہادی خطا کی نسبت کی جائے گی مگر اس سے کسی کی طرف اشارہ یا کنایہ طعن وتشنیع کا وہم نہیں پڑھنے دیا جائے گا۔
حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ سے کافی پہلے بھی اہل سنت میں اس سے ملتی جلتی بات کی جاتی رہی۔ چنانچہ امام شرف الدین طیبی متوفی ۷۴۳ ھ لکھتے ہیں:
اگر چہ ان جنگوں میں حق پر اور مصیب حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی تھے اور یہی اہل سنت کا مذہب ہے۔ مگر یہ معاملات بہت پیچیدہ تھے یہاں تک کہ اصحاب رسول کی کی ایک جماعت بھی اس بارے میں متحیر تھی کہ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں سے حق پر کون ہے؟ چنانچہ یہ جماعت صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم حضرت مولارضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جماعت اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جماعت دونوں سے ہی لا تعلق اور علیحدہ رہی اور انہوں نے کسی طرف سے بھی جنگ میں حصہ نہ لیا۔ اگر اس تیسرے طبقے کو حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ یا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں سے کسی کے بھی صواب پر ہونے کا یقین ہو جاتا تو اس کی مدد سے یہ پیچھے نہ رہتے۔
2: جہاں تک امام ابو عبد الله محمد ابن احمد قرطبی متوفی ۶۷۱ھ کے مذکورہ قول کی بات ہے تو انہوں نے مشاجرات میں کسی بھی فریق کی طرف بھی خطا مقطوع ہے کی نسبت کو جائز نہیں سمجھا تو اس سے مراد خطا بمعنی گناہ ہے یعنی مشاجرات میں اصحاب رسول کا ہم میں سے کسی کی طرف بھی خطا بمعنی گناہ کی نسبت کرنا جائز نہیں ہے۔
3 اعلی حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان لیکن وہ سب حق پر ہیں“ کی وضاحت یہ ہے کہ اجتہاد کے دو مراحل ہیں . ایک ہے ابتدائے اجتہاد اور دوسرا ہے انتہائے اجتہاد، احناف کے قول متاخر اور مختار مذہب کے مطابق انتہائے اجتہاد میں جانبین کو حق پر نہیں کہا جا سکتا بلکہ ایک جانب والے مجتہد کو ہی حق پر کہا جاسکتا ہے مگر وہ حق اجتہادی ہوتا ہے اور مقابلے میں خطائے اجتہادی ہوتی ہے لیکن ابتدائے اجتہاد میں احناف کے قول مختار کے لحاظ سے بھی جانبین کو ہی حق پر کہا جاتا ہے۔ اور یہ حق وہ ہے جو کہ فسق و باطل کے مقابل ہوتا ہے۔ چنانچہ جنگ جمل اور صفین میں جو فریقین کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ حق پر کہہ رہے ہیں یہ ابتدائے اجتہاد کا مرحلہ ہے۔ یعنی حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا دونوں کا اجتہاد ہو یا حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ دونوں کا اجتہاد ہو، یہاں فریقین ابتدائے اجتہاد میں حق پر ہیں یعنی ان میں سے کسی کا مقصد بھی دنیا نہیں تھی ، اپنے مفادات نہیں تھے بلکہ سب کا مقصد غلبہ اسلام تھا۔ اسی لیے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے سب کو حق پر کہنے سے پہلے یہ وضاحت بھی کی:
حاشا کہ ایک کی طرف داری میں دوسرے کو برا کہنے لگیں، یا ان نزاعوں میں ایک فریق کو دنیا طلب ٹھہرائیں، بلکہ بالیقین جانتے ہیں کہ وہ سب مصالح دین کے خواستگار تھے .
4 ہر مجتہد کا مصیب ہونا یہ معتزلہ کا مذہب ہے . جس طرح کہ توضیح میں موجود ہے۔ صدر الشریعہ امام عبید اللہ بن مسعود حنفی متوفی ۷۴۷ ھ لکھتے ہیں :
تو مذکورہ موقف نمبر 4 کے اندر جو یہ ہے کہ جانبین کو بھی مصیب کہا جا سکتا ہے تو اس سے مراد اور جہہ تاویل کے مطابق ابتدائے اجتہاد ہی ہے۔
ہمارے اکابرین نے جا بجا اپنی کتب میں یہی جمہور اہل سنت والا موقف بیان کیا ہے جس طرح کہ حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا :
لیکن جمہور اہل سنت اس دلیل کی وجہ سے جو ان پر ظاہر ہو چکی تھی وہ حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو برحق مانتے ہیں اور ان کے مخالف کو خطا پر مانتے لیکن یہ خطا چونکہ خطائے اجتہادی ہے تو خطا ہونے کے باوجو د ملامت اور طعن سے دور ہے اور جانب خطا والے شنیع و تحقیر اور طعن سے دور ہے اور جانب خطا والے تشنیع وتحقیر سے پاک اور مبرا ہیں .
امام ابو المعین میمون النسفی ماتریدی متوفی ۵۰۸ ھ لکھتے ہیں :
علاوہ اس کے یہ کہ علمائے حدیث میں سے بعض ماہرین عقیدہ یہ کہا کرتے تھے کہ جنگ جمل اور جنگ صفین میں جو کچھ ہو وہ اجتہاد کی بناء پر تھا اور سب کچھ متکا ہے۔ پس ان بعض تضمین علمائے حدیث کے نزدیک جنگ جمل اور جنگ صفین میں سارے کے سارے ہی مصیب تھے کیونکہ ان منتظمین علمائے حدیث کا یہ مذہب ہے کہ فروغ دین میں ہر ایک مجتہد ہی مصیب ہوتا ہے اور ہمارے نزدیک اگرچہ اس طرح نہیں ہے کیونکہ مصیب حضرت مولا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی مصیب ہیں۔
تھے نہ کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مگر اس خطا کی وجہ سے فسق تک نہیں پہنچے۔
اگر چہ جنگ جمل اور صفین میں اہل سنت بھی سید نا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو برحق مانتے ہیں اور روافض بھی حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو برحق مانتے میں لیکن برحق مان کے بھی اہل سنت اور روافض میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ ایسے ہی اگر چہ اہل سنت اور روافض دونوں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خطا پر مانتے ہیں مگر اس کے باوجود دونوں کے نظریے میں ز میں زمین و آسمان کا فرق ہے . یہی وہ دھاندلی ہے جو گزشتہ تقریبا چالیس سالوں سے طاہر القادری اور راولپنڈی ضیاء العلوم گروپ کرتا رہا ہے، ان لوگوں نے حضرت سید نا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے برحق ہونے کا لفظ تو اہل سنت سے لیا ہے مگر برحق ہونے کے لفظ کے ساتھ مطلب روافض والا نتھی کر کے اہل سنت کو گمراہ کیا ہے . ایسے ہی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خطا پر ہونے کا لفظ تو اہل سنت سے لیا ہے مگر لفظ خطا کے ساتھ روافض والا معنی تھی کر کے سنی عوام کو گمراہ کیا ہے . اسی دھاندلی کی وجہ سے آج اجتہادی مسئلہ میں بولے گئے لفظ " خطا پر فریب خوردہ عوام اہل سنت میں شور بپا ہوا۔
آئیے ! اس نہایت ہی تمہیر واردات کا پردہ چاک کرنے کے لیے حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف رجوع کرتے ہیں . آپ فرماتے ہیں :
پس اہل سنت اور روافض دونوں مسلک ہی حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مقابلے میں جنگ جمل اور صفین میں آنے والوں کو خطا پر قرار دیتے ہیں اور حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حق پر کہتے ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ اہل سنت حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فریق مقابل پر سوائے لفظ خطا کے جو کہ تاویل کی بنیاد پر ہونے والی ہے ( یعنی خطائے اجتہادی ) کچھ اور نہیں بولتے . اور زبان کو ان ہستیوں پر طعن وتشنیع سے روک کے رکھتے ہیں . اور حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مقابل آنے والوں کے اس پہلو کا احترام کرتے ہیں کہ انہیں سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ملی کا شرف صحابیت حاصل ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ میرے اصحاب کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرو، اور یہ بات آپ کا ہم نے بار بار دہرائی ہے اور فرمایا کہ میرے اصحاب کو ملامت کے تیر کا نشانہ نہ بنانا۔
مشاجرات میں لفظ خطا کا جو معنی اہل سنت نے لیا ہے اس کی حقانیت کو بیان کرتے ہوئے اور جو روافض نے غلو کیا ہے، اس پر تنبیہ کرتے ہوئے حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں :
روافض مشاجرات صحابہ رضی اللہ عنہم کے باب میں ( خطا کے معنی میں ) غلو کرتے ہیں اور حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جنگ کرنے والوں کی تکفیر کرتے ہیں اور طرح طرح کے طعن اور قسم قسم کی گالیوں سے اپنی زبانوں کو آلودہ کرتے ہیں۔ اگر ( روافض کا مقصد حضرت مولا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مشاجرات میں برحق ماننا ہو اور آپ کے مخالفین کی خطا کو ظاہر کرنا ہو تو جو موقف اہل سنت نے اختیار کیا ہے ( یعنی خطا سے خطائے اجتہادی جو باعث ثواب ہے مراد لینا ) وہ کافی ہے اور اسی میں انصاف اور اعتدال ہے۔
قارئین! آپ نے حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کی اس عبارت سے فرق ملاحظہ کر لیا کہ جب ہم جنگ جمل اور صفین میں حضرت سید نا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حق پر کہتے ہیں تو اس حق سے مراد حق اجتہادی ہے نہ کہ وہ حق جو کفر و فسق کے مقابلے میں ہو . جبکہ روافض اس حق سے مراد و حق لیتے ہیں جو کہ کفر و فسق کے مقابلے میں ہے، ایسے ہی جب اہل سنت حضرت ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو اور حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خطا پر کہتے ہیں تو اس سے مراد خطا اجتہادی ہوتی ہے جس کا مطلب گناہ اور طعن وتشنیع و تشنیع نہیں ہوتا . جبکہ روافض جب ان ہستیوں کو خطا پر کہتے ہیں تو اس سے سے مراد ان کا معاذ اللہ گناہ یا جرم پر ہونا اور اور طعن و تشنیع شنیع مراد ہوتا ہے۔ لفظ خطا کے لحاظ سے روافض کا کا مذہب مذہب ہمارے ہمارے معاشرہ میں اس قدر سرایت کر چکا ہے کہ 2020ء سے لے کر آج تک سمجھاتے سمجھاتے ہمیں طویل وقت گزر چکا ہے مگر ابھی تک عوام تو کیا بعض علماء کو بھی مسئلہ فدک میں بیان کرد و لفظ خطا کا مطلب سمجھ نہیں آرہا اور ابھی بھی وہ خطا سے روافض والا معنی مراد لینے پر اصرار کر رہے ہیں . اللہ تعالیٰ سب کو جہالت کے شر سے محفوظ رکھے۔
تعظیم رسول کی ایم اور احترام نبوی سال کا ہی تقاضا ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے بارے میں مشاجرات کے لحاظ سے بولے گئے لفظ ” خطا کا مطلب باعث طعن و تشنیع نہیں، بلکہ شرف صحابیت کے پیش نظر بعد والوں کی خطا اجتہادی سے بھی اس لفظ ” خطا کا مطلب غیر صحابہ کے درست او ں سے بھی اس لفظ ” خطا کا مطلب غیر صحابہ کے درست اور صواب کام سے کہیں بلند و بالا ہے۔ اسی لیے حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
پس یقیناً حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خطا محبت رسول کی برکت کی وجہ سے حضرت اویس قرنی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ کے صواب سے افضل ہوگئی۔
افسوس ہے کہ آج اجتہادی مباحث کے اسی لفظ خطا کو قرآن و سنت اور اکابرین امت کے فیصلوں کے خلاف گناہ اور جرم بنانے پر زور دیا جارہا ہے۔ بلکہ اس ہٹ دھرمی کو محبت اہل بیت رضی اللہ تعالی عنہم کا رنگ دیا جارہا ہے حالانکہ یہ سراسر رفض کے اثرات ہیں۔
جنگ جمل اور صفین کا معاملہ سمجھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ یہ بات پختہ طریقے سے سامنے رکھی جائے کہ جانسین کے دلوں میں ہرگز دنیا کی محبت اور اقتدار کا لالچ نہیں تھا۔ جبکہ روافض خوارج، نواصب اور تفضیلی اس معاملے میں بھی اپنے اپنے حصے کا شر ضرور شامل کرتے ہیں حالانکہ حقیقت کچھ اور ہے . ہم اہل سنت و جماعت کا قرون اولی سے یہ فیصلہ ہے کہ رسول اللہ کی محبت کی تجلی سے ان ہستیوں کے سینے دنیا کی ہوس اور اقتدار کی حرص سے پاک ہو چکے تھے لہذا ان میں اقتدار کی کوئی جنگ نہیں تھی۔ چنانچہ عظیم حنفی فقیہ امام ابن همام متوفی 861 ھ لکھتے ہیں :
جو کچھ حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے درمیان جنگ کا معاملہ ہوا وہ اجتہاد پر مبنی تھا۔ حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے خلافت میں کوئی جھگڑا نہیں تھا۔
بے شک حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور آپ کے احزاب نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اطاعت سے سر پھیرا تھا حالانکہ ان سب کو یہ اعتراف تھا کہ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ اس وقت کے تمام لوگوں سے افضل اور اعلیٰ ہیں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ ہی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مقابلے میں خلافت کے زیادہ حقدار ہیں . انہوں نے اس شبہ کی بنیاد پر حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اطاعت سے سر پھیرا تھا کہ آپ رضی اللہ عنہ حضرت سید نا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے قاتلوں سے قصاص نہیں لے رہے۔
یہاں تک ہم نے اعلامیہ ضیاء العلوم میں پیش کی گئی شق نمبر 5 میں بیان کردہ عقیدہ کا اثبات کیا اور اس عقیدے کی تمہید میں بیان کیں . یہ عقید ہ یقینا اہل سنت کا ہے اور یقینا سچا ہے مگر ضیاء العلوم والوں کا اس عقیدے کو اپنے اعلامیہ کا حصہ بنانا انہیں ہرگز زیب نہیں دیتا، چونکہ ان کا ماضی اس عقیدے کے عملاً خلاف رہا ہے۔ چونکہ ان کی ترجمانی کرنے والے ان کے فضلاء بار بار اس نظریے کی خلاف ورزیاں کرتے رہے ہیں اور خود سید حسین الدین شاہ کا عبد القادر شاہ اور ریاض حسین شاہ کی تحسین کرنا بھی اس عقیدے کے باغیوں کی تحسین کرنا ہے۔ یا . یاد رہے! حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو جنگ نہروان لڑی ، اس کا معاملہ جنگ جمل و صفین سے بالکل جدا ہے۔ چونکہ جنگ جمل و صفین اصحاب رسول کی ایم کے درمیان اجتہاد پر مبنی تھی جبکہ حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ نے نہروان کی جنگ کلاب النار خوارج کے مقابلے میں لڑی۔ مگر افسوس ہے کہ آج بغض اصحاب رسول کی پیام کی وجہ سے ریاض حسین شاہ پنڈوی جیسے لوگ جنگ جمل ، جنگ صفین اور جنگ نہروان کو برابر تول رہے ہیں اور اجماع امت سے تصادم کر رہے ہیں . سید حسین الدین شاہ کی وفات پر تعزیت کرنے والے پیران کی ایک بڑی تعداد گنوائی جاسکتی ہے جو عملی طور پر ان کے اعلامیہ کی اس شق کے بالکل خلاف ہیں .
روافض مشاجرات صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم کو بہت اچھالتے ہیں اور اپنی من مانی تضلیلات سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی سر توڑ کوشش کرتے ہیں . یہی کام مودودی حکیم محمود عباسی جیسے لوگ بھی کرتے رہے اور آج جہلمی فتنہ سے بھی یہی دھواں اٹھ رہا ہے . اہل سنت کی طرف منسوب بعض لوگ جیسے محمود شاہ ہزاروی ، عبد القادر شاہ پنچ بھاٹوی، پنڈی گروپ وغیرہ اپنے گمراہ کن نظریات پھیلانے کے لیے انہیں مشاجرات کا سہارا لیتے ہیں اور معاذ اللہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین پر طعن کا دھندا کرتے ہیں۔ ایسے میں ضیاء العلوم راولپنڈی کے پیش کردہ اعلامیہ کی بعض شقوں سے تو ان کے بہت سے اتحادیوں کا بھی اتفاق نہیں ہے۔ بلکہ ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خطا کو اجتہادی ماننے کو بھی تیار نہیں بلکہ اس کو وہ اعلانیہ گناہ کہتے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں جو تباہی کی و مستقل ایک داستان خونچکاں ہے۔
نوال مرحله : مشاجرات میں جمہور اہل سنت کے مؤقف کو پیش کر کے بھی تفضیلیوں نے وہ واردات کی جسے کلمة حق اريد بها الباطل کہا جا سکتا ہے۔ یعنی کچھ تو وہ ہیں کہ جو مشاجرات کو بیان کرتے وقت ہی جمہور اہل سنت کا موقف بیان نہیں کرتے بلکہ بیان ہی روافض کا مؤقف کرتے ہیں۔ اور کچھ وہ ہیں جو بیان کی حد تک تو اہل سنت کے الفاظ ہی بیان کرتے ہیں مگر مراد اس سے وہی لیتے ہیں جس سے روافض کا مطلب پورا ہوتا ہے . یہ کام طاہر القادری اور اس کے ہمنواؤں نے بڑی مہارت سے کیا ہے کہ اہل سنت کے اکابرین کی کتابوں سے بار بار دکھاتے تو یہی رہے ہیں کہ حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ حق پر تھے اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خطا پر تھے مگر اس کی تشریحات وہی کرتے رہے جس سے رفض مستحکم ہوتا رہا۔ جنگ جمل اور جنگ صفین میں سید نا علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ یقینا حق پر تھے مگر اس سے مراد حق اجتہادی ہے، نہ کہ وہ حق جس کے مقابلے والے موقف کو باعث طعن و تشنیع سمجھا جائے۔ یعنی دوسری طرف کوئی بھی ایسی چیز نہیں تھی کہ جس کو باطل سے تعبیر کیا جائے جس کا معنی کفر فبق جرام، جرم، یا کوئی بھی ایسی بات ہو جو تحقیر کے زمرے میں آئے . اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت مولا علی رضی اللہ تعالی عنہ کو مصیب کہتے ہوئے مطلقاً حق پر کہنا بھی صحیح ہے لیکن مراد اس سے حق اجتہادی ہی ہوتا ہے تفصیل پوچھنے جانے پر یا اپنی طرف سے اجتہادی کا اضافہ کرنا چاہیے . طاہر القادری اور پنڈی گروپ وغیرہ نے یہ تو بار بار بتایا کہ مشاجرات میں حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ حق پر تھے اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خطا پر تھے یا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا خطاء پر تھیں. مگر انہوں نے اس انداز میں مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حق پر ہونے کو بیان کیا کہ دوسرے فریق پر طعن لازم آئے . اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ اور
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خطا کو جو کہ خطائے اجتہادی تھی ہمیشہ ایک عیب اور سقم کی شکل میں تحقیر پیش کیا۔ ان کے اس جرم کی وجہ سے ہی آج اجتہادی مسائل میں خطا کے استعمال کرنے کو بے ادبی سمجھا گیا، حالانکہ خطائے اجتہادی نہ کل بے ادبی تھی، نہ آج بے ادبی ہے . معاشرے کی موجودہ صورتحال میں برسر عام یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنگ جمل و صفین میں حق پر تھے اور یہ و حق نہیں ہے کہ جس کے مقابل دوسرے فریق کو گناہ پر سمجھا جائے بلکہ یہ حق اجتہادی ہے۔ اور مقابلے میں خطا بھی اجتہادی ہے۔ جس سے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ایمان اور فضائل میں کوئی کمی نہیں آئی۔ گزشتہ تقریباً چالیس سالہ دور میں اس خاص طبقے کی طرف سے حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا حق پر ہونا یوں بیان کیا گیا کہ سامعین کو اس مسئلہ میں خطا والوں کی خطا معاذ اللہ کوئی جرم نظر آئے . اگر اس وقت خطائے اجتہادی کی فضیلت بیان کی جاتی اور اسے طعن و تشنیع کے اند اور اسے طعن و تشنیع کے انداز میں بیان نہ کیا جاتا تو ایک تو چودہ صدیوں کا مسلک اہل سنت محفوظ رہتا اور دوسرا مسئلہ معصومیت میں خطائے اجتہادی پر اس قدر واویلا نہ ہوتا . حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ اور ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مقابلے میں مشاجرات میں خطا پر قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں :
لیکن یہ خطا چونکہ خطائے اجتہادی ہے تو خطا ہونے کے باوجود ملامت اور طعن سے دور ہے اور جانب خطا والے شنیع و تحقیر سے پا الے شنیع و تحقیر سے پاک اور مبرا ہیں .
حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس خطا کو اجتہادی کے بغیر بلکہ ایک جرم بنا کے طاہر القادری اور دیگر تفضیلی گروپ پیش کرتے رہے جبکہ ہمارے اکابرین نے شرف صحبت اور برکت صحابیت کی بنیاد پر اصحاب رسول کام کی طرف نسبت کیے گئے لفظ خطا کو اوروں کے صواب اور درست کام پر بھی خیر قرار دیا جیسا کہ ہم نے پہلے بیان کر دیا۔
اب بندہ ناچیز مشاجرات کے لحاظ سے خلاصہ کے طور پر تین عبارات پیش کرنا چاہتا ہے کہ مشاجرات میں جانبین کا ایمان سلامت رہا۔
امام ابو محمد حسین بن مسعود بغوی متوفی ۵۱۶ ھ حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے درمیان صلح ہو جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
اس سال کو جماعت کا سال یعنی امت مسلمہ کے اکھٹے ہو جانے کا سال کہا جاتا ہے۔ اور اس میں یہ دلیل ہے کہ حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جماعتوں میں سے کوئی ایک جماعت بھی اپنے دور اختلاف میں جو بھی ان سے قول یا فعل سرزد ہوا اس کی وجہ سے ملت اسلام سے باہر نہیں نکلیں۔ کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے فرمان (فئتین عظيمتين من المسلمين) میں ان سب کو مسلمان فرمایا ہے باوجود اس کے کہ ان دونوں جماعتوں میں سے ایک جماعت درستگی پانے والی تھی اور دوسری خطا پر تھی۔
حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
اس میں شک نہیں ہے کہ خطا۔ ہے کہ خطائے اجتہادی ملامت سے دور ہے اور اس پر طعن وسیع کرنا جائز نہیں ہے . ( خطائے اجتہادی والے صحابہ کرام رضی اللہ پر تعالی عنہم سمیت ) سارے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کو حضرت محمدمصطفی کی ایم کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے نیکی سے یاد کرنا چاہیے۔ اور رسول اللہ کے ساتھ محبت کی وجہ سے ان سب صحابہ کرام علیہم الرضوان سے محبت رکھنی چاہیے .
حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نیز لکھتے ہیں :
صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم کے درمیان جو جھگڑا ہوا وہ نفسانی خواہش کی وجہ سے نہیں تھا کیونکہ سرور کائنات کا کی محبت میں کی محبت میں ان کے نفوس تزکیہ کے مقام پر پہنچ چکے تھے اور نفس امارہ سے آزاد ہو چکے تھے۔ میں تو بس اتنا جانتا ہوں کہ حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ مشاجرات میں حق پر تھے اور ان کے مخالف خطا پر تھے لیکن یہ خطا، خطائے اجتہادی تھی کہ جو خطا موفق تک نہیں پہنچاتی بلکہ حدفق تک لے جانا تو دور کی بات ہے یہاں خطا پر ملامت کی بھی گنجائش نہیں ہے کیونکہ خطا کرنے والے کے لیے بھی ایک ثواب ہے .
اہل سنت میں سے مشاجرات کے مسئلہ پر تفضیلیوں اور روافض کے پیچھے چلنے والوں کی اصلاح کے لیے ضیاء العلوم والوں کو چاہیے تھا کہ وہ اپنے اعلامیہ میں شق نمبر 5 کے ساتھ اس بات کا بھی اضافہ کرتے کہ جنہوں نے مشاجرات کی وجہ سے ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا یا حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں اہل سنت کے موقف کی خلاف ورزی کی ہو تو اب انہیں کیا کرنا چاہیے . چنانچہ امام عینی رحمۃ اللہ علیہ کی اس تصریح پر عمل کروایا جائے :
( صحیح نجاح القاری صحیح البخاری ، جلد : الکتاب الایمان، باب علامه الایمان حب الـ کتاب الایمان، باب علامته الایمان حب الانصار ، حدیث : ۱۷ صفحه : ۳۶۵، دارالفکر بیروت )
جس کسی نے اصحاب رسول سیال میں سے کسی ایک کے بارے میں بھی معاذ اللہ بعض کا ارتکاب کیا اور مذکورہ مشاجرات کی وجہ سے، تو وہ ایسا گناہ گار ہے کہ جس پر تو بہ واجب ہے اور اس پر یہ لازم ہے کہ اس نے اصحاب رسول سیا میں سے جن ہستیوں کے خلاف بعض کا دھندا کیا وہ ان کی عظمتوں او کی عظمتوں اور فضائل و کمالات کو مسلسل اور اور فغ کثرت سے بیان کرتا رہے اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے جو بعد والوں پر حقوق ہیں وہ انہیں تاکید سے بیان کرتا رہے۔ کیونکہ بعد والی امت تک دین اور دنیا کے لحاظ سے جو بھی نعمت پہنچی ہے وہ اصحاب رسول کی وجہ سے اور ان کے سبب سے پہنچی ہے۔
تنبیہ: مذکورہ اصول کے مطابق ضیاء العلوم، منہا جی اور تفضیلی ٹولے سے جس جس نے بھی سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں آج تک اپنے بغض کا اظہار کیا ہے انہیں ضرور فضائل امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نفرنسز کا انعقاد کرنا ہو گا، تب اس شق کا عملاً فائدہ ہوگا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو فہم سلیم اور صراط مستقیم پر قائم رکھے۔ آمین
