ٹرمپ اور نتن یا ہو شکست کے زخم چاٹ چاٹ کر پاگل ہو گئے سر براہ تحریک لبیک
لاہور (سٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سر براہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔ گریٹر اسرائیل کا خواب دیکھنے والوں کے لیے اپنے بیڈ روم بچانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ دین حق ان شاء اللہ تعالی غالب آئے رہے گا۔ ٹرمپ اور نتن یاہو شکست کے زخم چاٹ چاٹ کر پاگل ہوگئے ہیں۔ عرب ممالک کو امریکا اور اسرائیل سے دوستی بہت مہنگی پڑے گی ۔ اب بھی وقت ہے کہ قرآنی حکم پر عمل کرتے ہوئے یہود و نصاری سے ہر قسم کی دوستی اور تعاون ختم کریں اور قبلہ اول کی آزادی اور شہدائے فلسطین کے انتظام کے لیے اسرائیل کو کچلنے میں اپنا حصہ شامل کریں۔ بیت المقدس کی آزادی کے لیے تمام مسلم ممالک کی "القدس آرمی تشکیل دی جائے۔

مميز
قائمة البيانات الصحفية
امریکا اور اسرائیل کا غرور خاک میں مل گیا محمد اشرف آصف جلالی
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
