لاہور ( سٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سر براہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے 04 جنوری 2011ء کی یاد میں سالانہ یوم عشق رسول سی کے موقع پر غازی ناموس رسالت سال ملک ممتاز حسین قادری شهید قدس سرہ العزیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: آج بھی پاکستانی نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد حضرت غازی ممتاز حسین قادری شهید قدس سرہ العزیز کے جذبہ عشق رسول سلیم کو سلام کرتی ہے۔ برصغیر کی تاریخ غازیان ناموس رسالت سایتم کے تذکروں سے بھری پڑی ہے۔ ناموس رسالت سی ام پر اپنی جان قربان کرنے والے مٹتے نہیں، معاشرے پر انمٹ اثرات مرتب کرتے ہیں۔ عشق رسول صلی الم سے لبریز یہ جانثار اپنے کردار سے پورے ماحول کو گنبد خضری کی طرف متوجہ کر دیتے ہیں ۔ حضرت غازی ممتاز حسین قادری قدس سرہ العزیز سے ٹکرانے والی قوتیں نفرت کا حوالہ قرار پائی ہیں جبکہ غازی ممتاز حسین قادری قدس سرہ العزیز تاریخ میں ہمیشہ عظمت کے ایک مینار کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ ناموس مصطفی سلیم کی خاطر غازی ممتاز حسین قادری قدس سرہ العزیز کا مسکراتے ؟ سکراتے ہوئے تختہ دار پر چڑھ جانا باطل کے لیے ایک تازیانہ ہے۔ مغرب کی طرف سے آزادی اظہار کی آڑ میں پھیلائے گستاخانہ کلچر کے مقابلے میں غازی ممتاز حسین قادری جیسے غازیوں کا کردار سد سکندری کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم حضرت غازی ممتاز حسین قادری شہید کے یوم شہادت کے موقع پر یہ عہد کرتے ہیں کہ قانون ناموس رسالت سلیم 295 میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں ہونے دیں گے اور آئین کی عقید ہی ختم نبوت صلی السلام سے متعلق دفعات پر پہرا دیں گے۔

مميز
قائمة البيانات الصحفية
*برصغیر کی تاریخ غازیانِ ناموسِ رسالت ﷺ کے تذکروں سے بھری پڑی*
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
