Tehreek Sirate Mustaqeem Pakistan

TSM (باكستان)

وجود باری تعالیٰ پر یقین رکھنے والا ہی سعادت مند ہے
مميز
قائمة البيانات الصحفية

وجود باری تعالیٰ پر یقین رکھنے والا ہی سعادت مند ہے

ڈاکٹر اشرف جلالی
لاہور (سٹی رپورٹر ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد رضائے مجتبی میں "رد الحاد کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سر براہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ وجود باری تعالی پر یقین رکھنے والا ہی سعادت مند ہے۔ شکوک و شبہات اور وسوسوں کا مریض کبھی بھی یقین کی منزل تک نہیں پہنچ سکتا۔ اللہ تعالی کی ذات اور صفات لا متناہی ہیں۔ متناہی عقل ان کے ادراک سے قاصر ہے۔ اللہ جل جلالہ کی ذات ، خیال ، وہم گمان اور عقل و قیاس سے بلند و بالا ہے۔ کائنات کی ہر چیز وجود د باری تعالی پر دلالت کرتی ہے۔ کائنات اور تمام تر ممکنات میں عدم اور وجود ترازو کے دو پلڑوں کی طرف برابر تھے۔ اللہ تعالیٰ نے وجو د والے پلڑے کو ترجیح دی تو کائنات اور جو کچھ اس میں ہے وہ موجود ہوئے۔ اور جب اللہ تعالی موجودات میں سے کسی کے عدم کو بھی ترجیح دیتا ہے تو وہ معدوم ہو جاتی ہے۔ خود اللہ تعالی واجب الوجود ہے، از لی ، ابدی ، قدیم ہے، جو کسی مرجع کی محتاج نہیں ہے۔ انسانی عقل ماضی میں جتنے بھی طویل وقت کا تصور کرے، اللہ تعالی اس سے پہلے بھی ہے۔
شارك:
عرض جميع البيانات الصحفية