Tehreek Sirate Mustaqeem Pakistan

TSM (PK)

تحریک صراط مستقیم کی ”روح تصوف کانفرنس“ 10 جنوری کو ان شاء اللہ العزیز ایوان اقبال میں ہو گی۔
Featured
Press Release List

تحریک صراط مستقیم کی ”روح تصوف کانفرنس“ 10 جنوری کو ان شاء اللہ العزیز ایوان اقبال میں ہو گی۔

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
لاہور( ) مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں تحریک صراط مستقیم اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے زیر اہتمام 10 جنوری کو ایوان اقبال میں منعقد ہونے والی ''روح تصوف کانفرنس'' کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے بڑے اجلاس کا انعقاد کیا گیا. اجلاس کی صدارت تحریک لبیک یارسو ل اللہ ﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کی۔ اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں کو آخری شکل دی گئی اور مختلف کمیٹیوں سے ان کے دائرہ کار کی رپورٹ لی گئی۔ کانفرنس کی تشہیری مہم پورے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ''روح تصوف کانفرنس'' ماحول کی آلودگی کو دور کرنے میں بڑا کردار ادا کرے گی, عریانی، فحاشی، حبِ دنیا اور مادہ پرستی سے انسان کی روحانیت شدید متاثر ہو چکی ہے۔ روحانی بے چینی کا علاج تعلیمات تصوف ہی سے کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد آصف بلالی، علامہ فرمان علی حیدری جلالی، علامہ محمد صدیق مصحفی جلالی، صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی، علامہ محمد فیاض وٹو جلالی، مفتی محمد مظہر اقبال نورانی، صاحبزادہ محمد طلحہ احسن جلالی اور مفتی محمد شاہد عمران جلالی و دیگر نے شرکت کی۔ جاری کردہ۔۔۔ شعبہ نشرو اشاعت: تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ وتحریک صراط مستقیم TLY+TSM+TLI محمد جمیل بیگ جلالی:03224552042=baigj91@gmail.com
Share:
View All Press Releases