Tehreek Sirate Mustaqeem Pakistan

TSM (PK)

تحریک لبیک و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام سالانہ ختم بخاری
Featured
Press Release List

تحریک لبیک و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام سالانہ ختم بخاری

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
سرور کونین حضرت محمد مصطفی حدیث پڑھنے پڑھانے والوں پر نظر رحمت فرماتے ہیں، اشرف جلالی لاہور ( سٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامعہ یوسفیہ جلالیہ کا سالانہ ختم بخاری کا الجنت شادی ہال حاجی پارک میں انعقاد کیا گیا۔ علامہ مقصود یوسفی جلالی نے پروگرام کا اہتمام کیا۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سر براہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے بخاری شریف کی آخری حدیث شریف پڑھاتے ہوئے کہا کہ بخاری شریف پڑھنے سے توحید خدا ندوی ورسالت کا قرب میسر آتا ہے۔ سرور کونین حضرت محمد مصطفی حدیث پڑھنے پڑھانے والوں پر نظر رحمت فرماتے ہیں۔ احادیث رسول عشق رسول کی بہترین سوغات ہیں۔ سیدنا امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے صرف احادیث کو جمع ہی نہیں کیا بلکہ ان سے فقہی مسائل بھی اخذ کیے ہیں۔ امام بخاری نے ابواب کے جو عنوانات قائم کیے ہیں وہ امام بخاری کی فقاہت کا ثبوت ہیں۔ امام بخاری نے صحت حدیث کے لیے کڑی شرائط لگائی ہیں۔
Share:
View All Press Releases