Tehreek Sirate Mustaqeem Pakistan

TSM (PK)

شهید بوقت شہادت جلوی خداوندی میں کم ہوتا ہے: اشرف جلالی
Featured
Press Release List

شهید بوقت شہادت جلوی خداوندی میں کم ہوتا ہے: اشرف جلالی

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
تسلیم و رضا کے پیکر سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ شہادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوئے لاہور (سٹی رپورٹر ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے نیو میمن مسجد میں " فلسفہ شہادت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شہید بوقت شہادت جلوی خداوندی میں گم ہوتا ہے۔ شہید کو اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ میری جان اپنی نہیں بلکہ ادھاری ہے کیونکہ حکم قرآنی کے مطابق اللہ تعالیٰ نے اسے جنت دے کر اس سے اس کی جان خرید لی ہے۔ چنانچہ جان دیتے وقت سمجھتا ہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے جنت تو میرے نام لگ چکی ہے، میری جان کی ادائیگی باقی ہے اور اب جان کی ادائیگی کا وقت آگیا ہے۔ وہ ہائے ہائے کرتے یا شکوہ شکایت کرتے ہوئے نہیں بلکہ تسلیم و رضا کا پیکر بن کے اپنی جان اپنے خالق حقیقی کے سپرد کر دیتا ہے۔ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کر بلا میں شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہوئے ۔ چشم فلک نے دیکھا کہ جگر پگھلا دینے والے حالات میں سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے کتنی استقامت کا مظاہرہ کیا۔ اپنے رب کی رضا پر راضی رہ کر تمام آزمائشوں اور امتحانات پر پورے اترے۔ اجتماع میں مفتی محمد اکرم المصطفی اعظمی خطیب نیو میمن مسجد، مفتی محمد بشیر القادری، مفتی محمد شاہد عمران جلالی، علامہ محمد عبد اللہ گل حسینی ، علامہ غلام مجتبی جلالی مفتی محمد ساجد اقبال جلالی، مفتی محمد مدثر اقبال جلالی مفتی فرید احمد ساسولی و دیگر موجود تھے۔
Share:
View All Press Releases