لاہور( ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے نئے شمسی سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیو ائیر نائٹ جیسی تقریبات اسلامی اور روحانی اقدار کے خلاف جلتی پہ تیل کا کردار ادا کرتی ہیں۔ معاشرہ پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ نیو ائیر نائٹ پر یورپ کی تقلید میں گناہوں کا دھندا کرنے والوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ وہ مسلمان ہیں اور ان کا دیس پاکستان ہے۔ ہوٹلوں اور کلبوں کو گناہوں کا اڈا بنانے کے خلاف ابھی سے ایکشن لیا جائے۔ متعلقہ محکموں کے خاموش تماشائی بن جانے سے نسلِ نو گناہوں کے شعلوں میں جھلس رہی ہے۔ ریفریشمنٹ، کلچر اور ثقافت کہہ کر میوزک شوز کی رنگا رنگ تقریبات میں مزے لینے والوں کو اس کے انجام میں بہنے والے خون کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیے۔ مغربی تہذیب اور یہود و ہنود کی پیروی نے نسلِ نو کو اپنی روایات بھلا دی ہیں۔ رشوت خور افسران جو جرائم پیشہ لوگوں سے رشوت لے کر انہیں غیر شرعی حرکات اور قانون کی خلاف ورزی کا موقع دیتے ہیں ان کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے۔ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر فائرنگ، پتنگ بازی اور ڈیک بجانے پر مکمل طور پر پابندی لگائی جائے۔کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شیطان کو سرِ عام چھٹی دینے سے اسلامیان پاکستان میں گہری تشویش پائی جارہی ہے۔ نیو ائیر نائٹ کے نام پر ہونے والی فحش تقریبات پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ نہ یہ اسلامی تقویم کے مطابق نیو ائیر نائٹ ہے، اور نہ ہی اسلامی تعلیم کے مطابق یہ نیو ائیر نائٹ منانے کا طریقہ ہے۔ اس رات کو شبِ دعا، شبِ ذکرو فکر اور شبِ احتساب کے طورپر منایا جانا چاہیے.
جاری کردہ۔۔۔
شعبہ نشرو اشاعت: تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ وتحریک صراط مستقیم TLY+TSM+TLI
محمد جمیل بیگ جلالی:03224552042=baigj91@gmail.com

Featured
Share:
View All Press Releases