لاہور (سٹی رپورٹ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک و سلیم تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد رضائے مجتبی میں سالانہ معراج النبی ﷺ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ پندرہ صدیاں گزرنے کے باوجود معجزہ معراج کے بارے میں آج بھی عقلیں حیران ہیں۔ یہ معجزہ اس بات کا اعلان ہے کہ پیکر مصطفی ﷺ اپنی قوتوں، صلاحیتوں، حواس اور صفات میں تمام مخلوقات سے بلند و بالا ہے۔ قیامت تک کی سائنس اور ٹیکنالوجی معجزہ معراج کے لئے نئے پہلوؤں کے انکشافات کے سامنے دم بخود رہے گی۔ یہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا خاصہ ہے کہ آپ سیاح لامکاں ہیں۔ آپ کے کو قرب کے اعلیٰ مقام پر اللہ تعالی نے فائز کیا۔ نماز کی شکل میں امت کو اس قربت کا تحفہ عطا فرمایا گیا۔ سفر معراج میں دو مسجدوں کا ذکر واضح کر رہا ہےکہ امت کے دل میں مسجد کا شوق کسی قدر ہونا چاہیے۔ جس امت کے رسول کے معراج کی بلندیوں تک پہنچے اس امت کو پستیوں کا قیدی نہیں بنایا جاسکتا۔ معراج کا جشن منانا بہت بڑی سعادت مندی ہے۔ رب کا ئنات جل جلالہ نے حضرت محمد مصلے کے کو اپنے ہاں عرش پر بلا کر یہ واضح کر دیا کہ جن کے پیار کی راہیں عرش تک کھلی ہوں فرش پر ان کے عشق ومحبت کے قاتلوں کو کون روک سکتا ہے ا معراج مصطفے ﷺ کے دشمن کل بھی نا مراد رہے، معراج مصطفی اے کے دشمن آج بھی نا مرادر ہیں گے۔ امت مصطفی ﷺ کی معراج اطاعت مصطفیﷺمیں موجود ہے۔ معجزہ معراج سے پتہ چلتا ہے دینی احکام اور دنیاوی امور کے لحاظ سے کوئی شخص بھی علوم مصطفی اے کے ہم پلہ نہیں۔ معراج مصطفی سے نظام مصطفیاے کے کامل ہونے کی دلیل ہے کیونکہ جس ہستی نے شب معراج آیات اور ساری کائنات کا مشاہدہ کیا، اس ہستی کا نظام ہی انسان کو عروج دلا سکتا ہے۔ سرکار دو عالم ﷺ سے محبت کا یہ تقاضا ہے آپ ﷺ کے دین کے غلبہ کیلئے جدو جہد کی جائے۔ معراج مصطفی ﷺ منانے والوں کو نظام مصطفی نے لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کانفرنس میں مفتی محمد اور لیس جلالی ، مولانا محمد ساجد اقبال جلالی، میاں محمد الیاس جلالی ، حاجی محمد بوٹا نقشهندی شیخ افضل بھٹی ، حاجی محمد منیر قادری، مفتی فرید احمد جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

Featured
Press Release List
15 صدیاں گزرنے کے باوجود معجزہ معراج کے بارے میں آج بھی عقلیں حیران ہیں
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
Share:
View All Press Releases