لاہور( ) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں حماس کے عظیم عسکری ونگ ”القسام ونگ“ کے ترجمان عظیم غازی شہید ابو عبیدہ اور دیگر شہید قائدین کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے دعا کروائی۔شہید ابوعبیدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ابو عبیدہ شہید نے واقعی کفر کے ایوانوں میں زلزلہ طاری کیا۔ اسرائیلی مظالم کے مقابلے میں وہ ایک چٹان کی طرح ڈٹے رہے۔ ان کا ایمانی لہجہ،غازیانہ انداز اور مجاہدانہ کردار آج کی امت مسلہ کی ترجمانی کرتا رہا۔ وہ ایک سچے مومن اورپکے مجاہد تھے۔ وہ جوکہتے رہے، انہوں نے کر کے بھی دکھایا۔حماس کی حمیت،غیرت اور مزاحمت تاریخ میں ایک مقام حاصل کر چکی ہے۔ کفر کی تمام ترقوتوں نے ظلم توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر فلسطینی جزبہ جہاد آج بھی زندہ ہے۔ حماس کو غیر مسلح کرنے کی بات قابل قبول نہیں ہے۔ اللہ پاک ابو عبیدہ شہید کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
جاری کردہ۔۔۔
شعبہ نشرو اشاعت: تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ وتحریک صراط مستقیم TLY+TSM+TLI
محمد جمیل بیگ جلالی:03224552042=baigj91@gmail.com

Featured
Press Release List
*ابو عبیدہ شہید نے واقعی کفر کے ایوانوں میں زلزلہ طاری کیا*
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
Share:
View All Press Releases