نظریہ پاکستان، افغانی یا ایرانی نہیں، بلکہ ایمانی اور قرآنی ہے، کانفرنس سے خطاب
لاہور ( سٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد رضائے جب ائے مجتبی میں 33 ویں سالانہ فہم دین کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سر براہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کا نفرنس میں خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں میں پاکستان توڑنے کی دھمکیاں دینےوالے ایک مخصوص فرقے کے لیڈر بغاوت کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ پاکستان توڑنے کی بات کرنے والوں کے منہ میں انگارے ہوں۔ نظریہ پاکستان، افغانی یا ایرانی نہیں، بلکہ ایمانی اور قرآنی ہے۔ 33 سالہ سفر میں فہم دین ایک تحریک بن چکی ہے اور فہم دین کے پرنٹڈ اور ریکارڈڈ خطابات شرق و غرب میں پہنچ چکے ہیں اور لاکھوں لوگ اس سے مستفیض ہو چکے ہیں۔

Featured
Press Release List
پاکستان توڑنے کی بات کرنے والوں کے منہ میں انگارے ہوں، اشرف جلالی
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
Share:
View All Press Releases