الحاج صوفی غلام سرور گوندل جلالی نے طویل عرصہ لوگوں کو زیور علم سے آراستہ کیا: خطاب
لاہور ( پ ر ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سر براہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے والد گرامی عظیم صوفی الحاج محمد غلام سرور گوندل جلالی کے دوسرے سالانہ ختم شریف کے موقع پر سرائے سرور بھکھی شریف مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور اور دیگر مقامات پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ الحاج صوفی غلام سرور گوندل جلالی نے ایک طویل عہد تک لوگوں کو زیور علم سے آراستہ کیا۔ وہ حضرت پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی قادری قدس سرہ العزیز کے مرید کامل تھے۔ اس وجہ سے ان میں شریعت پر عمل کا جذبہ کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا تھا۔ غیر شرعی امور اور فیشن پرستی کی وہ بہت شدت سے روک تھام کرتے تھے۔ وہ عقیدہی اہل سنت پر کمپرومائز نہ کرنے والے صوفی تھے۔

Featured
Share:
View All Press Releases